نگلش کرکٹ بورڈ کا پاکستانی کرکٹ فینز کے لئے 17سال کے طویل عرصے کےبعد خوشی سے بھرا دبنگ اعلان۔ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں ۔ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے 17 سال بعد پاکستان کےٹور کا شیڈول جاری کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے مابین 7 ٹی20 میچز کی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
ای سی بی کے جاری کردہ اعلان کے مطابق سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، جو 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو شیڈول ہیں جبکہ بقیہ تین میچز 28 ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔دونوں سائیڈز تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنےکے لیے دوبارہ دسمبر میں مدمقابل آئیں گی۔
پاکستان کےلئے شانداراعزاز، بابر اعظم عالمی رینکینگ کے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پرآگئے۔
عالمی ریکنگ کی نئی جاری کی گئی اپڈیٹ کے بعد بابر اعظم تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر براجمان ہوگئے ہیں۔بابراعظم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں بدستور پہلے نمبر پر برا جمان ہیں۔اورنئی رینکنگ کی اپڈیٹ کے بعد بابر اب ٹیسٹ میں بھی تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔بابر اعظم کرکٹ کی دنیا میں موجود واحد کھلاڑی ہیں جو عالمی ریکنگ کے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر براجمان ہیں۔نئی جاری کی گئی ریکنگ میں دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی ترقی ہوئی ہے۔